Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس نافذ کر دیا، اجمل وزیر

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس نافذ کر دیا، اجمل وزیر
April 21, 2020
پشاور (92 نیوز) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس نافذ کردیا۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا سکے گا، قانون کی خلاف ورزی پر 3 سال قیدکی سزا دی جا سکے گی، ذخیرہ شدہ مال کے 50 فیصد کے برابر جرمانے کی سزا دی بھی دی جائے گی۔