Sunday, May 12, 2024

خیبرپختونخوا میں دس روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیاگیا

خیبرپختونخوا میں دس روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیاگیا
January 22, 2020
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نان بائیوں کےسامنے بےبس ہو گئی ، روٹی کا وزن کم کرنے پر اتفاق ہو گیا، 10 روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں حکومت اور نان بائیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ،  حکومت نے قیمت کم کرنے کی بجائے  وزن کم کرنے پر اتفاق کر لیا  ،  دس روپے والی روٹی کا وزن 115 گرام کردیاگیا۔ پہلے 10 رواپے والی روٹی کا وزن 130 گرام ہوتا ہے  ۔ دوری جانب شہریوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دس روپے کی روٹی ، روٹی نہیں پاپڑ ہے۔ ادھر ملکی صورتحال کی دیکھا دیکھی  کوئٹہ میں بھی نان بائیوں نے روٹی کا ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا  ، ایسوسی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کل تک نیا ریٹ نہ دیا گیا تو جمعہ سے ہڑتال کردینگے۔