Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں دس جولائی سے امتحانات ہرحال میں ہوں گے ، شہرام ترکئی

خیبرپختونخوا میں دس جولائی سے امتحانات ہرحال میں ہوں گے ، شہرام ترکئی
July 6, 2021

پشاور (92 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں دس جولائی سے امتحانات ہرحال میں ہوں گے۔

 شہرام ترکئی نے کہا امتحان ہرحال میں ہوگا ، احتجاج کرنے کی بجائے طلبہ تیاری کریں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ امتحانات کو نقل سے پاک کرنے کے لئے امتحانی ہالز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اس لئے اس سال کے آخر تک 95 فیصد بچوں کو فرنیچر فراہم کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران جتنا نقصان تعلیم کو ہوا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق بچوں کا قیمتی وقت بچانے کی خاطر موسم گرما کی محدود چھٹیاں دیں۔ 12 جولائی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔