Saturday, May 4, 2024

خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی ... بلین ٹری منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی ... بلین ٹری منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
January 4, 2016
پشاور (92نیوز) عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ بناکر اس پر کام کا آغاز کر دیا ہے مگر خیبرپختونخوا کے سکولوں میں سبز اور تناور درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 92 نیوز نے کاٹے گئے کئی دہائی پرانے درختوں کی فوٹیج حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صوبے کو سرسبزوشاداب دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے بلین ٹری سونامی کے نام سے منصوبہ شروع تو کر دیا مگر درختوں کی اہمیت سے ناآشنا ان معماران قوم کو دیکھئے۔ ایک سرکاری سکول میں برسوں پرانے سبز درختوں کی ایسے بے دریغ کٹائی کی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جوگیواڑہ میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ متعدد تمام درخت کاٹ کر اس سے ستون بنانے کی کوششیں کی گئیں تو محکمہ جنگلات کو شکایت ہوئی اور نہ ہی محکمہ تعلیم نے اس کی خبر لی۔ عمران خان کی ہدایت پر لگائے گئے درختوں کی نشوونما کے لئے سالہاسال درکار ہیں مگر کئی دہائی پرانے ان درختوں کی کٹائی کے ذمہ داروں کو کیا سزا دی جائے گی یہ فیصلہ کرنا محکمہ تعلیم کا کام ہے۔