Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرینگے: الیکشن کمیشن

خیبرپختونخوا میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرینگے: الیکشن کمیشن
May 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق جس علاقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا وہاں کامیاب امیدوار کے جیتنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران بعض علاقوں میں خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سخت نوٹس لیا۔ ریٹرننگ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں خواتین کو روکا جا رہاہے وہاں شواہد اکٹھے کئے جائیں تاکہ سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ جس علاقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے وہاں پر جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی کے پچانوے میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روگا گیا تھا جس پر اس علاقے سے جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔