Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلوتشدد کے خلاف قانون منظور

خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلوتشدد کے خلاف قانون منظور
January 21, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلوتشدد کے خلاف قانون منظورہوگیا۔ خواتین پر تشدد کے مرتکب ملزم کو پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ صوبائی وزیرسماجی بہبود نے صوبے کی خواتین کو مبارک باد دیتے ہوئے بتایا ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرکے متاثرہ خواتین کی قانونی معاونت اور پناہ فراہم کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں گھروں میں خواتین پر تشدد کرنے والے ملزم اب سزا بچ نہیں سکتے، یہ کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیرسماجی بہبود ہشام انعام اللہ کا جو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

خواتین پرتشدد کرنے والے ملزم کو اب پانچ سال جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پرگھریلوتشدد کا قانون منظورکرلیا ہے،خواتین پر معاشی، نفسیاتی اورجنسی دبائو تشدد کے زمرے میں آئے گا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ کرنے کےلئے ہیلپ لائن جلد قائم ہوگی۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ خواتین پر گھریلو تشدد کے بل کی منظوری خواتین کو انصاف دلانے کی راہ ہموار ہوگی۔

بل کے تحت عدالتیں خواتین پر تشدد کے مقدمات کے فیصلے دو ماہ میں کرنے کے پابند ہوں گی۔ ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرکے متاثرہ خواتین کو پناہ گاہ، طبی امداد اور قانونی معاونت بھی فراہم کریں گی۔