Thursday, May 9, 2024

خیبرپختونخوا میں خواتین ووٹرز کا اندراج حیران کن طور پر کم ہونے لگا

خیبرپختونخوا میں خواتین ووٹرز کا اندراج حیران کن طور پر کم ہونے لگا
September 28, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں خواتین ووٹرز کا اندراج حیران کن طور پرکم ہونے لگا ، الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں خواتین ووٹرز کی شرح 42 فیصدہے۔ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کم ہونے کی بڑی وجہ خواتین کا قومی شناختی کارڈ نہ ہونا ہے۔

خیبرپختونخوا  میں خواتین ووٹروں کا اندراج حیران کن طور پر کم ہونے لگا ہے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق قبائلی اضلاع سمیت مرد ووٹروں کی نسبت خواتین ووٹروں کی تعداد 42 فیصد ہے، صوبہ بھر میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 25 ہزار 771 ہے جبکہ اس کے مقابلے میں خواتین ووٹروں کی تعداد 79 لاکھ 68 ہزار 128 ہے، یوں خواتین کی 50 فیصد آبادی ہونے کے باوجود ووٹروں کا اندراج انتہائی کم ہے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خواتین کی حق رائے دہی کی وجہ قومی شناختی کارڈ کا نہ ہونا ہے۔

قبائلی اضلاع میں تو اس سے بھی زیادہ تناسب سے خواتین حق رائے دہی سے محروم ہیں، ان اضلاع میں 15 لاکھ 61 ہزار 464 مرد ووٹروں کے مقابلے میں خواتین ووٹروں کی شرح صرف 10 لاکھ 62 ہزار 708 ہے جو ٹوٹل ووٹرز کا صرف 40 فیصد ہے۔

خواتین کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے الیکش کمیشن نے سول سوسائٹی کی خدمات تو حاصل کر لی ہے کہ خواتین کی ایک بڑی آبادی کو ووٹ دینے کا حق کب ملتا ہے۔