Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا

خیبرپختونخوا میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا
June 30, 2015
پشاور (92نیوز) پاکستان میں ایک خاتون نے پانچ بچوں کو بیک وقت جنم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسرت شوکت میڈیکل کمپلیکس تیمرگرہ میں ایک خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت دیکھتے ہوئے آپریشن تجویز کیا۔ آدھ گھنٹہ آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے خوشخبری سنائی کہ خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے جن میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زچہ اور بچے دونوں خیریت سے ہیں۔ خدا کی قدرت کہ دونوں میاں بیوی گزشتہ کئی سالوں سے اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور اب اللہ تعالیٰ نے انہیں 5بچوں سے نواز دیا ہے۔