Monday, September 16, 2024

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے نومنتخب ممبران اسمبلی تقسیم

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے نومنتخب ممبران اسمبلی تقسیم
July 30, 2018
پشاور(92 نیوز) خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے نومنتخب ممبران اسمبلی تقسیم ہو گئے۔ دوبارہ منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے سابق وزراء عاطف خان کو وزیراعلٰی بنائے جانے کے مخالف ہیں ۔ اسد قیصر اورشاہ فرمان بھی نام ڈراپ ہونے پر پرویزخٹک کے لئے متحرک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پرویزخٹک نے بھی عہدہ دوبارہ پانے کے لئے ہم خیال ایم پی ایز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ عاطف خان کے مخالف گروپ نے تمام ممبران کو اعتماد میں لے کراپنے تحفظات عمران خان تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کسی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا عندیہ دیتے ہوئے سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک اور سابق وزراء کو اعتماد میں لئے بغیرحتمی نام کا فیصلہ کرلیا ہے۔