Monday, May 13, 2024

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث 57 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث 57 افراد جاں بحق
September 5, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ستاون افراد جاں بحق اور باون زخمی ہوئے۔ سوات میں گیارہ، مانسہرہ میں دس اور تورغر میں سات افراد جاں بحق ہوئے ،  چارسو چھتیس گھروں کو نقصان پہنچا، پینتیس مویشی ہلاک ہوئے۔

خیبرپختونخوا  میں ماہ ستمبر  ستم گرثابت ہوا، اکتیس اگست سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے نے صوبے کے بیس اضلاع کو متاثر کیا۔ پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث صوبے میں کل 57 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 19 مرد،19 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ اموات ضلع سوات میں گیارہ، مانسہرہ میں دس اور تورغر میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔ چھتیں دیواریں گرنے سے باون افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں 49 گھر مکمل طورپر منہدم ہوئے جبکہ تین سو ستاسی کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پندرہ جبکہ ضلع بٹگرام میں آٹھ گھرمکمل طور پر منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث صوبے میں پینتیس مویشی ہلاک ہوئے۔ سوات میں سب سے سات رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے۔