Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا میں جان بچانے والی ادویات ناپید، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

خیبرپختونخوا میں جان بچانے والی ادویات ناپید، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا
August 9, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جان بچانے والی ادویات ناپید ہو گئی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں زندگی بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ گلے کے امراض کےلئے تھائی روکسین تو پہلے ہی بازار میں ناپید تھی، اب تو ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات بھی مارکیٹ میں کم ہی نظر آتی ہیں۔ دل کے امراض کے علاج میں فوری طور پر استعمال ہونے والی ادویات انجیسیڈ اورمرگی کی ادویات ،آرام کےلئے استعمال ہونے والی گولیوں سمیت کم وبیش 16 قسم کی ادویات کو ضرورت پڑنے پر جگہ جگہ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب دماغی بیماریوں اور جھٹکوں کے امراض میں وہ تمام ادویات جو ایمرجنسی میں استعمال ہوتی ہیں مارکیٹ میں یا تو دستیاب ہی نہیں یا اگر ہیں بھی تو مریضوں کی پہنچ سے دور ہیں۔