Monday, May 20, 2024

خیبرپختونخوا میں تین دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

خیبرپختونخوا میں تین دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
October 4, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) امن کے دشمن ٹھکانے جا لگے۔ خیبرپختونخوا کی جیل میں تین خطرناک ترین دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تینوں معصوم شہریوں کے قتل، پی آئی اے طیارے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

معصوم شہریوں کے قتل، پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کرنیوالے تین خطرناک دہشتگردوں کا قصہ تمام ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں ساجد، بہرام شیر اور فضل غفار کو خیبرپختونخوا کی مقامی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔ دہشتگرد قومی ایئر لائن پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

تینوں دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تینوں دہشتگردوں کی سزائے موت کی 2016ء میں توثیق کی تھی۔