Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹےثابت ہوئے ، مولا بخش چانڈیو

خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹےثابت ہوئے ، مولا بخش چانڈیو
November 19, 2017

خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹےثابت ہوئے ، مولا بخش چانڈیو
حیدر آباد ( 92 نیوز ) مولا بخش چانڈیو نے مخالفین پر وارکرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں ۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ
تحریک انصاف سے کے پی کے میں ایک مچھر نہیں سنبھالا جا تا دوسرے پر تنقید کرتے ہیں ۔عمران خان کو پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے ۔ عمران خان نوازشریف کے نقش قدم پر نہ چلیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے۔ نوازشریف کی’’میں نہیں تو کچھ نہیں‘‘ کی پالیسی نقصان دہ ہے ۔