Saturday, May 18, 2024

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد اے این پی کے کارکن بھی ناراض

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد اے این پی کے کارکن بھی ناراض
May 6, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےلئے ٹکٹوں کی تقسیم سیاسی جماعتوں کےلئے درد سر بن گئی۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی بھی بلدیاتی امیدواروں کی نامزدگی کے معاملے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکن تو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر باہم دست و گریباں تھے ہی، اب تو پکے اور نظریاتی کارکن رکھنے کا دعویٰ کرنے والی عوامی نیشنل پارٹی بھی امیدواروں کی نامزدگی پر اندرونی خلفشار کا شکار ہوگئی ہے۔ اے این پی کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ ضلعی عہدیداروں نے میرٹ پر ٹکٹ دینے کی بجائے رشتہ داروں اور دوستوں کو نوازا۔ کارکنوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے ضلعی عہدیداروں نے امیدواروں کی نامزدگی کے معاملے میں صوبائی قیادت کو بھی اندھیرے میں رکھا۔ ایسے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جن کا پارٹی سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ پارٹی فیصلوں سے ناراض عہدیداروں اور کارکنوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔