Thursday, April 18, 2024

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل شروع

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل شروع
April 13, 2015
خیبرپختونخوا (نائنٹی ٹو نیوز) بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی بلدیاتی انتخابات کا آغاز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل سے ہو گیا۔ امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے ساتھ ہو گیا ہے۔ پشاور میں ضلعی، ٹاؤنز اور دیہی کونسلوں کے لئے چھتیس ریٹرنگ افسر مقررکئے گئے جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے روز امیدواروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی سترہ اپریل تک وصول کئے جائیں گے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل بیس سے پچیس اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب اور سندھ کی حکومتیں کب بلدیاتی انتخابات کراتی ہیں۔