Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت
November 18, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، ایڈووکیٹ جنرل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آئین پر عمل درآمد نہ ہوا تو صوبائی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ ملک میں ہر طرف وی آئی پی کلچر کے تحت روٹ لگے ہوتے ہیں۔ کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ؟۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  کی جانب سے خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیس کی سماعت  کی ،عدالت نے  ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین پر عملدرآمد نہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کریں گے۔ چودہ  ماہ گزر گئے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے۔ عوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کا کہناتھا کہ  ملک میں ہر طرف وی آئی پی کلچر کے تحت روٹ لگے ہوتے ہیں۔ کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ؟،۔ کشمیرمیں الیکشن کرانے کی بات کرتے ہیں لیکن صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں کراتے۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے کو نوٹس جاری کر دیئے ، عدالت نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے شق 39 اور 41 سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔