Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا: لڑائی جھگڑوں، فائرنگ کے واقعات میں12 افراد جاں بحق، نوجوان کی ہلاکت پر اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار سمیت 11 افراد گرفتار

خیبرپختونخوا: لڑائی جھگڑوں، فائرنگ کے واقعات میں12 افراد جاں بحق، نوجوان کی ہلاکت پر اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار سمیت 11 افراد گرفتار
May 31, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں لڑائی جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 12افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ بیسیوں افراد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پبی میں تحریک انصاف کے امیدوار جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ہوئی جس سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تحریک انصاف نے فائرنگ کا الزام اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین پر لگایا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اے این پی رہنما نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کارکن حامیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مشتعل ہو کر عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ اے این پی کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔