Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا میں بحران کا خدشہ، آٹا اور گندم افغانستان لے جانے پر پابندی

خیبرپختونخوا میں بحران کا خدشہ، آٹا اور گندم افغانستان لے جانے پر پابندی
October 28, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کے خدشے کے پیش نظر آٹا اور گندم افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں عائد کی گئی۔ خیبر پختونخوامیں آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت نے صوبے سے آٹا اور گندم افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا فیصلہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے بقول صوبے میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور اب پحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔ وزیر اعلٰی محمود خان نے وفاقی حکومت نے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم صوبے کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے بقول صوبے میں آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر ایسا کرنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلٰی محمود خان کی ہدایت پر آٹا اور گندم افغانستان لے جانے پر پابندی پر عمل در آمد کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔