Saturday, May 11, 2024

خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز میں 14 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز میں 14 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق
June 9, 2020

پشاور ( 92 نیوز ) خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز میں 14 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، 3 مزید نرسیں بھی کووڈ 19 سے متاثر ہوئیں، دو ڈاکٹروں کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مسیحا کورونا وائرس کے نشانے پر ہیں، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حیات آباد نیڈیکل کمپلیکس پشاور کے جن 7 ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ڈاکٹر احمد سلیم بنگش، ڈاکٹر نقیب، ڈاکٹرعالمگیر، ڈاکٹر بلال اوورڈاکٹر مطیع اللہ شامل ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز میں انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عباس طارق سمیت 4 ڈاکٹر اور 3 نرسوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ڈاکٹر عباس طارق کو طبعیت خراب ہونے پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کرم کے ای این ٹی سرجن ڈاکٹر رحمت شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ اور ان کی اہلیہ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر راشدہ کلیم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ایک ہی روز 14 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔