Thursday, April 25, 2024

ملک کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے

ملک کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات  14 اکتوبر کو ہوں گے
August 28, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)ملک کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی گئی ہے ، امیدوار 30 اگست تک کاغذات جمع کروا سکیں گے جبکہ پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی ہے ۔ امیدوار 30 اگست تک کاغذات جمع کروا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے ابتدائی نام 31 اگست کوجاری کریں گے ،کاغذات کی جانچ پڑتال چار ستمبر کو ہوگی ،آر اوز کے فیصلوں  پر اپیلیں آٹھ ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز 13 ستمبر تک فیصلے کریں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں چودہ ستمبر کو جاری ہوں گی ،پندرہ ستمبر تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے،جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات سولہ ستمبر کو جاری کیے جائیں گے۔