Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا میں اسکول کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ،ذرائع

خیبرپختونخوا میں اسکول کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ،ذرائع
July 9, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں اسکول کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کرلئے، ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق  پرائمری،مڈل،میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی کلاسز کے لئے ہفتہ وار شیڈول مرتب کیا جائےگا۔

خیبرپختونخوا میں دن کے مختلف اوقات میں کلاسز لینے کی تجویز دی گئی ہے ،  کلاسز صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں لی جانے کی تجویز ہے ،  پہلی شفٹ صبح 7 سے 10، دوسری شفٹ 10 سے ایک، تیسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسکول  میں صاف پانی جراثیم کش اسپرے، سینی ٹائزر لازمی ہوگا، باربار ہاتھ دھونا، سینیی ٹائزر اسپرے، کلورین اور جراثیم کش اسپرے سمیت بخار چیک کرنے کا آلہ موجود ہوگا۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق  حالات سازگار ہوئے تو ستمبر کے پہلے ہفتے سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔