Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں ‏

خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی بھرتیوں کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں ‏
November 26, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں عام ہو گئیں، تین بار پرچہ آؤٹ ہوا اور تینوں بار ٹیسٹ منسوخ  کیا گیا، پرچہ آؤٹ ہونے کے باوجود انہی ایجنسیوں سے ٹیسٹ منعقد کروائے جاتے رہے، مشیر تعلیم محض برہم ہی رہے۔ خیبر پختونخوا حکومت  اساتذہ کی بھرتیوں میں شفافیت کا راگ الاپتی رہی ، وزیر اور مشیر بار بار یہ دعوے کرتے رہے کہ نجی اداروں کے ذریعے ٹیسٹ لے کر میرٹ پر اساتذہ کی تقرریا ں ہو رہی ہیں مگر اس عمل کی شفافیت کا پول  اس وقت کھل گیا جب تین بار ٹیسٹ لیا گیا اور تینوں بار پرچہ آؤٹ ہو گیا ۔ گذشتہ روز 14اضلاع میں میں پی ایس ٹی ٹیچرز کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے  یہ ٹیسٹ لیا  گیا تینوں بار  پرچہ آؤٹ ہو گیا ، مشیر تعلیم تیسری بار پیپر آؤٹ ہونے پر اپنی اور اپنے محکمے کی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے صرف برہمی پر اکتفا کر رہے ہیں ۔ تین بار بےقاعدگی ہونے پر نہ تو کوئی ملازمت سے فارغ ہوا اور نہ ہی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ، امیدواروں اب ایک بار پھر ٹیسٹ کے لئے بلایا جائے گا ، اور اگر ایک بار پھر بھی پرچہ آؤٹ ہوا تو مشیر تعلیم برہم ہونے پر ہی اکتفا کریں گے ۔