Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل !!! 138 ڈسٹرکٹ کونسلرز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل !!! 138 ڈسٹرکٹ کونسلرز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
August 29, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کے تحت منتخب ہونے والے نمائندوں کی تقریب حلف برداری آج صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوئیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسلرز نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں حلف اٹھایا۔ کل ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب ہوگا۔ بنوں کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں آج منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر رٹ پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے بنوں میں ضلع اور تحصیل کونسل کے ممبران کی حلف برداری اور کل ہونے والے ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخاب کو ملتوی کر دیا ہے۔ پشاور میں ہونے والی تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک تھے۔ تقریب کا آغاز 9 بجے ہونا تھا تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور اسامہ وڑائچ نے بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔ کل 138 کونسلرز نے حلف اٹھایا جس میں 92 ممبران براہ راست انتخابات کے ذریعے عوام کے ووٹ سے منتخب ہوئے جبکہ 46 ممبران مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئے تھے۔