Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
July 27, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، صرف مارکیٹ میں نہیں حکومت نے رعایتی قیمت پردینے والے آٹے کی 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں بھی50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کیلئے صوبہ بھر میں پوائنٹس قائم  کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، اب مارکیٹ میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1200 روپے سے کم نہیں، بعض جگہوں پر قیمت اس سے بھی زیادہ ہے، پشاور میں زیادہ تر آٹا پنجاب سے لایا جاتا ہے اس لئے وہاں اضافے سے خیبر پختونوخوا میں قیمتیں متاثر ہو گئیں، شہریوں کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے سے ہر شہری متاثر ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے رعائتی قیمت پر دینے والے 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 810 روپے سے بڑھ کر 860 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے لئے حکومت نے صوبہ بھر میں 50 پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔

فلور مالکان کے بقول حکومت کی جانب سے ملوں کو کوٹہ نہ ملنے کے باعث قیمت بڑھ گئی ہے اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تام ڈیلروں کے مطابق مارکیٹ میں مقامی ملوں کا آٹا نہ ہونے کے برابر ہے۔