Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا میں آج صبح آنیوالے آفٹرشاکس سے خوف و ہراس پھیل گیا

خیبرپختونخوا میں آج صبح آنیوالے آفٹرشاکس سے خوف و ہراس پھیل گیا
October 27, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کے تباہ کن زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے آنے والے آفٹر شاکس سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ آفٹر شاکس کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور گہرائی 177 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کے تباہ کن زلزلے کے بعد 15 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔