Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا میں آج صبح 9بجے بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا، 1کروڑ 31لاکھ ووٹر 84ہزار 420امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے

خیبرپختونخوا میں آج صبح 9بجے بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا، 1کروڑ 31لاکھ ووٹر 84ہزار 420امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے
May 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کےلئے میدان تیار ہو گیا ہے۔ آج چوراسی ہزار چار سو بیس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ایک کروڑ 31لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے جبکہ ووٹرز میں اس حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ kpk election2   امیدوار اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ پولنگ سٹیشنوں کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ بعض پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع نہیں ہو سکی جبکہ ووٹر بھی سہولیات کے فقدان کی شکایات کر رہے ہیں۔ انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران بدانتظامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ kpk election3   ایبٹ آباد میں پولنگ سٹیشن نمبر چار سو انسٹھ میں ساڑھے آٹھ بجے تک بھی پولنگ شروع نہ ہو سکی۔ ووٹ ڈالنے کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے خواتین ووٹرز اور عملہ پریشانی کا شکار ہے۔ اسی طرح چارسدہ ڈھیری پولنگ سٹیشن نمبر ایک میں پولنگ شروع نہ ہوسکی جہاں ووٹرز نے احتجاج کیا ہے۔ kpk election4   مردان، اپر دیر ، ما لاکنڈ ڈویڑن کے علاقے جلال پور میں بھی ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ چارسدہ گورنمنٹ ہائی سکول میں سکیورٹی نہ ہونے کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر نفری نہ پہنچ پائی۔ kpk election5 بنوں کے علاقے صالح خان منڈان میں تحریک انصاف کے امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر بیلٹ پیپرز سمیت غائب ہو گیا۔ جے یو آئی کے امیدوار اسے ساتھ لے گئے۔