Saturday, May 18, 2024

خیبرپختونخوا میں 8 پناہ گاہوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں 8 پناہ گاہوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
January 2, 2021

پشاور (92 نیوز) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور بیت المال نے 8 پناہ گاہوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر سماجی وبہبودخیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ کا کہنا ہے کہ 680 ملین روپے کی لاگت سے دو پناہ گاہیں پشاور جبکہ 6 ڈویژنل سطح پر بنائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 340 ملین وفاق دے گا جبکہ 340 صوبائی حکومت دے گی، پناہ گاہوں کی تزئین و آرائش کیلئے 200 ملین روپے کا چیک ڈائریکٹر بیت المال کے حوالے کردیا گیا۔