Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
December 10, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں آج سے 6 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کے مطابق 30 ہزار فکسڈ اور موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ 5 سال سے کم عمر کے 70 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے 45 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ پولیو مہم  پشاور اور خیبر میں 7  اور  باقی صوبے میں 6 روزہ مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو خوش آئند ہے۔ سال کی پانچویں اور آخری مہم بھر پور انداز میں چلائی جائے گی۔ ٹانک کے انوائرمنٹل سامپل مبثت آئے ہیں۔ 6 جنوبی اضلاع میں 2 مزید خصوصی مہم جنوری سے شروع کی جائیں گی۔ پولیو کے ساتھ ساتھ بچوں کی دوسری بیماریوں پر بھی توجہ مرکوز ہے۔