Saturday, May 11, 2024

خیبرپختونخوا میں 192، پنجاب میں 178 ڈینگی کے کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں 192، پنجاب میں 178 ڈینگی کے کیسز سامنے آگئے
September 17, 2019
پشاور ( 92 نیوز) ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں 192نئے کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں مزید 178 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق۔ لاہور میں چار، فیصل آباد میں دوافراد اور بہاولپورمیں خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ ڈینگی  مچھر بےقابو ہو گیا ۔ خیبرپختونخوا میں 192نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پشاور کے مزید 88شہری  ڈینگی بخارمیں مبتلا  ہے ، صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی، ڈینگی وائرس نے ڈی آئی خان،ٹانک،لکی مروت اور چارسدہ کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ پنجاب میں مزید 178 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، 82مریضوں کا تعلق راولپنڈی جب کہ 81 کا اسلام آباد سے ہے۔ ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ لاہورمیں 4 افرادڈینگی بخار کاشکار ہوئے ، فیصل آباد اور جھنگ میں دو ، دو کیسز سامنے آئے ۔  وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، مظفرگڑھ، ملتان، بہاولپور اور چکوال سےایک ایک  مریض رپورٹ ہوا۔ لاہور کے11سو35مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 61افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ شہرمیں 64ہزار350گھروں اور15ہزار588اسپاٹس کو چیک  کیا گیا۔ ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ہاسٹل کے بعد نشتر اسپتال میں ایم ایس کی رہائش گاہ کے قریب سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ۔نشتراسپتال سے ایک ہفتے کےدوران دوسری بار ڈینگی لاروا ملا ہے۔