Wednesday, April 24, 2024

 خیبرپختونخوا سے بھی  ترکی میں اغواء کے دو کیسز سامنے آگئے

 خیبرپختونخوا سے بھی  ترکی میں اغواء کے دو کیسز سامنے آگئے
January 3, 2017

پشاور(92نیوز)92 نیوز ترکی میں اغواء اور تشدد کا نشانہ بننے والوں کے مظلوم خاندانوں کی آواز بن گیا  ترکی میں اغواء کے خیبرپختونخوا سے بھی دو کیسز سامنے آگئے۔ پشاورکے فضل امین کی والدہ بیٹےکی بازیابی کےلئے دہائی دے رہی ہے تو مردان کے اشفاق کا والد بیٹے پر تشدد اور بھاری تاوان کے مطالبے پر غم سے نڈھال ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیٹے کے اغواء کی خبرملنے پر رو رو کر ہلکان  یہ بوڑھی ماں ، پشاورکے فضل امین کی جوگزشتہ تین سال سے ترکی میں بیکری میں محنت مزدوری کررہاتھا لیکن ظالم اغواء کاروں نے دیگر پاکستانیوں کے ساتھ فضل امین کوبھی اغواء کیا اورتشدد کا نشانہ بنایا  اس سال وطن واپس آنےکی خوشخبری سنانے والےفضل امین کے اغواء اور بھاری تاوان کے مطالبے کی خبر بوڑھی ماں پربجلی بن کرگری۔ ترکی میں اغواء ہونے والا مردان کا اشفاق بھی گزشتہ اڑھائی سال سے ترکی ایک ہوٹل میں ملازم ہے اشفاق پر تشدد کی ویڈیو اور بھاری تاوان کے مطالبےکاسن کراشفاق کا والد توغم سے نڈھال ہے۔ ترکی میں مغوی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے گئے خیبرپختونخوا کے ان دو نوجوانوں کے اہل خانہ وفاقی حکومت سے فریادکررہے ہیں کہ ترک حکومت سے رابطہ کرکےانہیں ان کے پیارے بحفاظت واپس لٹائے جائیں

ر