Thursday, May 2, 2024

خیبرپختونخوا سے 6بڑے سیاسی رہنما انتخابی ٹاکرے میں شریک

خیبرپختونخوا سے  6بڑے سیاسی رہنما انتخابی ٹاکرے میں شریک
June 24, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، خیبرپختونخوا سے 6 بڑے سیاسی رہنماء انتخابی ٹاکرے میں شریک ہیں م عمران خان کا بنوں میں اکرم درانی، بلاول بھٹو کا مالاکنڈ میں پی ٹی آئی سے ٹاکرا ہوگا۔ شہبازشریف سوات میں پی ٹی آئی کی سونامی سے ٹکرائیں گے ، جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق چارسدہ میں آفتاب شیرپاؤ کا مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا این اے 35 بنوں میں ایم ایم اے کے سابق وزیراعلٰی اکرم درانی سے ٹاکرا ہوگا، مالاکنڈ کے این اے 8 میں پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوکا سامنا ایم ایم اے کے صوبائی سربراہ مولانا گل نصیب خان سے ہوگا۔ این اے 3 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے سلیم خان کے ساتھ ساتھ اے این پی کے عبدالکریم کا سامنا ہے۔ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے این اے 38  میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور، پیپلزپارٹی کے فیصل کنڈی، این اے 39 پر پی ٹی آئی کے یعقوب شیخ ٹکرائیں گے۔ چارسدہ میں این اے 23 پرسراج الحق آفتاب شیرپاؤ کے مقابلے میں میدان میں آگئےہیں جبکہ این اے 7 دیر پرسراج الحق کوخاتون امیدوار مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ خان کا سامنا ہے۔ این اے 24 چارسدہ سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کو روایتی حریف جے یو آئی ف کے مولانا گوہر شاہ اور پی ٹی آئی کے فضل محمد خان سے ٹکراؤ ہے۔ سابق وزیر اعلٰی پرویز خٹک کا نوشہرہ میں اے این پی سے مقابلہ ہے ، پشاور کے این اے 31 سےسابق وفاقی وزیر غلام بلورکا پی ٹی آئی کے شوکت علی جوڑ پڑے گا۔