Thursday, March 28, 2024

خیبرپختونخوا : سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں دس جون سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا : سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں دس جون سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
June 6, 2015
پشاور(92نیوز)سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں دس جون  سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اتحاد کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نتائج تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بننے والے اے این پی ، پیپلزپارٹی اورجے یو آئی (ف)پرمشتمل سہ فریقی اتحادنے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ سہ فریقی اتحاد نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت کے خلاف دس جون کو صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا، شٹرڈاﺅن ہڑتال بھی ہوگی اورمظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ سہ فریقی اتحاد کے سربراہ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کرکے تحریک انصاف نے جمہوریت کا خوب مذاق اڑایا۔ احتجاجی تحریک میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کےلئے کمیٹی قائم کردی ہےسہ فریقی اتحاد کے رہنماﺅں نے الزام لگایا کہ سرکاری مشینری کا استعمال کرکے اب بھی نتائج کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔