Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
May 9, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ مالاکنڈ، بٹ گرام ، سوات، صوابی مردان، اٹک اور چلاس میں بھی زلزلہ آیاْ جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس کے علاوہ اسام آباد، پنڈی گھیپ اور میانوالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل  پر زلزلے کی شدت  پانچ اعشاریہ پانچ تھی اور اس کا مرکز  بنوں کے قریب 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے مرکز بنوں میں شدت اس قدر زیادہ محسوس کی گئی کہ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔ کچھ خوفزدہ بچوں نے اوپر کی منزلوں سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں جس سے چھ بچے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں الرٹ جاری کیا گیا تاہم زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔