Wednesday, May 8, 2024

خیبرپختونخوا، سرکاری اسکولوں کے مابین کھیلوں کے صوبائی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات

خیبرپختونخوا، سرکاری اسکولوں کے مابین کھیلوں کے صوبائی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات
February 10, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے مابین کھیلوں کےصوبائی مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب میں طلبہ کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو حیرت زدہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے مابین کھیلوں اور دیگرغیرنصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب پشاور میں ہوئی۔ تقریب میں فوجی تربیت کے مقابلے میں صوبے بھرمیں پہلی پوزیشن پانے والے ہائی اسکول شنکیاری مانسہرہ کے طلبہ نے مارچ پاسٹ اور جنگی مشق کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ تقریب میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے پی ٹی شو اور جمناسٹک کے حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب نے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے۔