Tuesday, April 16, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر مال علی امین گنڈاپور کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر مال علی امین گنڈاپور کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
June 3, 2015
ڈیرہ اسماعیل خان (92نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر مال علی امین گنڈا پور کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ علی امین کے وکیل خرم جاوید ایڈووکیٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ خالد منصور نے دو مقدمات میں علی امین گنڈاپور کو دو، دو نفری ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پر الیکشن کے دوران یو سی رتہ کلاچی میں الیکشن عملے، پولیس پر تشدد اور فا ئرنگ کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ عدالت نے کل علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ آج عدالت میں پی ٹی آئی کے کا رکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے کل بی اے پارٹ فرسٹ اسلامیات کا پیپر دینا تھا جو ضمانت منسوخ ہونے پر وہ نہ دے سکے۔