Friday, May 17, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا کے علاج معالجے کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا کے علاج معالجے کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
April 1, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے اچھا اقدام اٹھا لیا۔ کورونا کے علاج معالجے کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کی تو صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کےلئے صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کورونا علاج معالجے کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

کورونا علاج صحت انصاف کارڈ میں شامل ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات میں اسے صوبائی حکومت کا عوامی فلاح کا بہترین اقدام قرار دیا۔

خیبرپختونخوا میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کورونا وائرس صوبے میں روزانہ بیس سے زائد افراد کی جان لے رہا ہے۔