Saturday, May 11, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا چترال کے علاقے بروغل میں میلہ لگانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا چترال کے علاقے بروغل میں میلہ لگانے کا اعلان
August 24, 2020

پشاور ( 92 نیوز) سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خیبرپختونخوا  حکومت کا چترال کے علاقے بروغل میں میلہ لگانے کا اعلان کردیا ، بروغل نیشنل پارک میں 5 اور 6 ستمبر کو ہونے والے دو روزہ فیسٹیول میں جہاں گیمز کھیلی جائیں گی وہیں سیاح روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

چترال کے علاقہ بروغل میں ہر سال میلہ سجتا ہے تو ملک بھر سے سیاح اس وادی کی طرف امڈ آتے ہیں ۔ 5 اور 6 ستمبر کو منعقد ہونے والے میلے میں یاک  پر سوارکھلاڑی جہاں سپورٹس کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں وہاں بز کشی اور گدھوں پو پولو کے مقابلے بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔

طلسماتی حسن رکھنے والی وادی بروغل کے میلے میں محفل موسیقی اور آتش بازی کا انعقاد کیا جاتا ہے اوریہاں کے روایتی کھانوں سے تواضع بھی کیا جاتا ہے۔

بروغل فیسٹیول کی تیاریاں شرو ع ہو چکی ہیں اور دور دراز سے سیاح یہاں پہنچنے کے لئے ابھی سے رخت سفر باندھنے لگے ہیں ۔