Saturday, May 11, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا مردان میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا مردان میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
April 26, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے مردان میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

پروگرام صبح سویرے میں کامران بنگش بولے مریض گنجائش سے بڑھ چکے ہیں۔ کورونا بیڈز سمیت دیگر سہولیات کم پڑنے لگی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری نہ ہونے کا اعتراف کر لیا ۔

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ بولیں اسپتالوں میں گنجائش نہیں مریضوں کا دباؤ مزید بڑھا تو صحت کا سسٹم کولیپس کر سکتا ہے۔