Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ
May 22, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلٰی محمود خان نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کر دی۔   خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس وباء کے باعث اس بار عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی نے صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے تو احتیاطی تدابیر کے طور پر کسی سے عید نہ ملنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ شہری بھی سادگی سے عید منائیں، سماجی فاصلےکا خیال رکھیں، ماسک پہنیں، غیر ضروری طور پر بازاروں میں نہ جائے، رش نہ بنائیں اور حکومت کی ایس پی او پیز پر عمل کریں۔ مشیراطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لئے پشاور سے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔