Thursday, April 18, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پوڈز کا اہتمام

خیبرپختونخوا حکومت  کا سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پوڈز کا اہتمام
October 30, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں قدرتی حسن سے مالا مال بے شمار مقامات ہیں  ۔ صوبائی حکومت نے سیاحوں کو در پیش مسائل کا حل کرتے ہوئے  صوبے کے متعدد نئے سیاحتی مقامات پر پر آسائش اور دیدہ زیب کیمپنگ پوڈز لگا کر سیاحوں کے لئے رہائش کا بہترین انتظام کر لیا ہے۔ ان کیمپنگ پوڈز سے دور دراز کے سیاحتی علاقوں میں اب سیاحوں کو ٹینٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور نہ ہی رہائش کے لئے ہوٹل ڈھونڈنے کی ضرورت پڑے گی۔ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی، سوات میں بشی گرام اور ناران، شانگلہ میں یخ تنگی اور ڈی آئی خان کے علاقے شیخ بدین میں اب لکڑی سے بنائے گئے آرام دہ پوڈز سیاحوں کو کرائے پر دیئے جائیں گے۔ بیڈ روم کی طرز پر بنائے گئے یہ پاڈز ملکی ہی نہیں غیر ملکیوں کے لئے بھی پرکشش ہیں جسے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ یہ کیمپنگ پاڈز ایسے دیگر علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے جہاں سکیورٹی بہتر ہو اور دور دور تک ہوٹل کی سہولت دستیاب نہ ہو۔