Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنیکا فیصلہ
May 26, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران علامات نہ رکھنے والوں کو گھروں کو بھجوا کر نگرانی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت، محکمہ ریلیف اور محکمہ داخلہ کے سیکریٹریز کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے فیصلے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جن میں علامات موجود ہوں۔ جن مسافروں میں علامات نہ ہوں انہیں گھر جانے دیا جائے۔ چیف سیکرٹری کے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔۔ بیرون ملک سے آنے والے ایسے مسافر جن میں علامات نہ ہوں انہیں گھروں میں قرنطینہ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔