Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا عندیہ

خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا عندیہ
November 27, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا عندیہ دے دیا وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی مدت مزید آگے بڑھا دی ۔ شہری آئندہ سال بی آر ٹی کی بسوں میں سفر کرسکیں گے۔ شوکت یوسفزئی کہنا تھا منصوبے کے آغاز پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ سبسڈی نہیں دیں گے۔ 28 مارچ 2017 کو بی آر ٹی منصوبے کی منظوری دی گئی تھی۔ ایکنک نے جولائی 2017 کو 49۰34 بلین کی منظوری دی۔ نومبر 2018 میں منصوبے کی ردوبدل کے بعد لاگت 66۰43 بلین کی منظوری دی گئی۔ منصوبے پر اب تک 85 فیصد رقم سے 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔