Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا ایس او پیز کے تحت سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا ایس او پیز کے تحت سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا فیصلہ
June 15, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کے تحت سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا ۔ حکومت نے سیاحت کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز کی منظوری دے دی۔ دستاویز کے مطابق غیرملکی سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرے گی۔ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز میں آنے والوں کا ٹیمپریچر چیک کیا جائے گا۔ سیاحوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔ ڈرائیورز کے لیے گلوز اور ماسک کا استعمال لازمی ہو گا۔