Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا انوکھا اقدام، 231 اسکول قرنطینہ سنٹرز کیلئے مختص

خیبرپختونخوا حکومت کا انوکھا اقدام، 231 اسکول قرنطینہ سنٹرز کیلئے مختص
March 28, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا انوکھا اقدام اٹھالیا، 231 اسکول  قرنطینہ سنٹرز کیلئےمختص کردیئے۔ خیبرپختونخوا  میں 133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے اسکول قرنطینہ سنٹر بنیں گے۔ سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 بوائز اسکول قرنطینہ میں تبدیل کیے گئے ہیں۔ صوابی میں 25 گرلز اسکول قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل کردیئے گئے۔ شہری علاقوں میں اسکولوں کو قرنطینہ بنا کر شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔