Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا حکومت پاکستان سپرلیگ میچز پشاور میں کرانے کیلئے سرگرم

خیبرپختونخوا حکومت پاکستان سپرلیگ میچز پشاور میں کرانے کیلئے سرگرم
August 18, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت آئندہ پاکستان سپرلیگ کے میچز پشاور میں کرانے کے لئے سرگرم ہوگئی، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کا گراؤنڈ دکھا دیا۔ آئی سی سی کے ڈائریکٹر اور پی سی بی کے وفد نے گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کرکے آئندہ سال پی ایس ایل میچز پشاور میں کرانے کی خوشخبری سنائی۔۔ لیکن ارباب نیازاسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مقررہ وقت میں مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ صوبائی حکومت نے پی سی بی کو حیات آباد اسپورٹس گرائونڈ کا آپشن دے دیا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹرکرکٹ ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اسد ضیاء، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل آصف محمود سمیت سات رکنی وفد گرائونڈ کا جائزہ لینے پہنچ گیا۔ پی سی بی کے وفد نے گرائونڈ کا جائزہ لیا اورپی ایس ایل میچزکے انعقاد کے امکانات دیکھے۔ ڈی جی اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان نے میڈیا کو بتایا کہ حیات آباد گرائونڈ پی ایس ایل کےلئے تیار کررہے ہیں۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے لئے لائونج ،میڈیا اور ہاسپٹیلٹی باکس،کیمرہ اسٹینڈ اور کمرشل اسکرین کے ساتھ ساتھ تماشیوں کی گنجائش 10 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔