Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کردیا
June 19, 2019
پشاور ( 92 نیوز ) خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر دیا ، 20ہزر سے زائد آمدنی والوں کو اب ایک ہزار اور 5لاکھ آمدنی والے کو 3ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ،سرکاری ملازمین انکم ٹیکس  کے علاوہ پرفیشنل ٹیکس بھی دیں گے ، گریڈ 7کے کلرک کو ایک ہزار جبکہ گریڈ 20کے افسر کو 3ہزار ٹیکس دینا ہوگا ۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکس نظام کے تحت ڈیپارٹمنٹل سٹور کو 40ہزار اور الیکٹرونکس سٹور کو10ہزار ٹیکس دینا ہوگا ،  سی این جی سٹیشنز پر 25500روپے اور اور پیٹرول پمپ پر 30ہزار ٹیکس نافذ ہوگا ۔ حکومت نے غریبوں کو بھی نہیں بخشا، شلوار قمیص اور پینٹ کوٹ سینے والے درزی اب 15ہزار ٹیکس دیں گے ۔  ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس اور موبائل کارڈ پر ساڑھے 19فیصد ٗٹیکس نافذ ہوگا ۔ سی ٹی سکن ، ایم آر آئی الٹرا سائونڈ اور ایکو کرنے والی لیبارٹریوں، حکیموں اور ہومیو پیتھک ڈاکٹروں پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا  ۔ 100طلبہ والے تعلیمی اداروں کو ایک لاکھ تک ٹیکس دینا ہوگا، 5ہزار سے زائد فیس لینے والے پروفیشنل تعلیمی اداروں کو بھی ایک لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرنے ہوں گے ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر ہوں یا بیورٹی پارلر ، باغات ہوں یا قابل کاشت اراضی کے مالک ، اب کوئی ٹیکس کے نیٹ سے باہر نہیں رہے گا۔