Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کر دی

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کر دی
June 9, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں شیڈول انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش کر دی۔ محکمہ داخلہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مراسلے میں انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کیں۔ سرفہرست سرحد پار سے دہشت گرد حملوں کے خدشات ، سیاسی قیادت پر حملوں کے خطرے ، لیویز اور خاصہ داروں کے اختیارات پولیس کو دینے سے پیدا ہونے والے مسائل ، قبائلی علاقوں میں تعینات لیویز اور خاصہ داروں کی الیکشن کی تربیت نہ ہونا اور امان و امان کی مخدوش صورتحال شامل ہیں۔ مراسلے میں الیکشن 20 روز کیلئے ملتوی کرنے اور الیکشن کی نئی تاریخ 25 جولائی مقرر کرنے کی سفارش کر دی اور ساتھ بھی یہ بھی بتایا کہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے سکیورٹی ‏کے مربوط انتظامات کی ‏کوشش جاری ہے۔