Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی
August 29, 2018
پشاور( 92نیوز) خیبرپختونخواحکومت نےبی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈ لائن دیدی  ، منصوبے پراب 68 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا پہلا میگا پراجیکٹ جو اس سال مئی میں مکمل ہونا تھا اگست کے اختتام تک بھی مکمل نہ ہو سکا ، حکومت نے اس کی  تکمیل کے لئے اب نئی ڈیڈ لائن دے دی ہے حکومت کے مطابق اب وہ منصوبے کو نومبر کے آخر تک مکمل کریں گے ۔ بس ریپیڈ ٹرانزٹ کے اس منصوبے کے لئے ابتدائی طور پر50ارب روپے رکھے گئے مگر پنجاب کی نسبت سستا ترین منصوبہ قرار دینے والوں کا دعویٰ زیادہ سچ ثابت نہ ہو سکا اس کی لاگت اب 68 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے حکام کے مطابق لاگت میں اضافے کی وجہ  اس میں کی گئی تبدیلیاں اور 6 روٹس کا اضافہ  ہے ۔ بی آر ٹی کے اس  منصوبے کے تحت ساڑھے 400 بسیں خریدی گئی ہیں جو نومبر کے پہلے ہفتے تک چین سے پاکستان پہنچ جائیں گی ، حکام کے مطابق منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور  65فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔