Sunday, May 19, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے آج سے ہفتہ کے روز کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے آج سے ہفتہ کے روز کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا
June 19, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے آج سے ہفتہ کے روز کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔ پشاور کے کارخانوں ، مارکیٹ، شعبہ بازار، سرکلر روڈ پر جمعہ کے روز کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔

صدر، یونیورسٹی روڈ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں  میں اتوار کا لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

ادھر پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگا دی ہے۔ این سی او سی کے مطابق افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردئیے گئے۔ افغانستان میں کورونا کے بہت زیادہ پھیلاو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم افغانستان میں پہلے سے موجود پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت ہو گی۔ واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔