Sunday, April 28, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے 12 اضلاع کیلئے 2 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے

خیبرپختونخوا حکومت نے 12 اضلاع کیلئے 2 ارب 83 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے
November 2, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لئے دو ارب تراسی کروڑ سینتیس لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ جاری کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کو مطلوبہ فنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ اضلاع شانگلہ کو اکہتر کروڑ بیس لاکھ‘ سوات کو باون کروڑ چالیس لاکھ اور بونیر کو دو کروڑ روپے کے فنڈزجاری کر دیے گئے ہیں۔ لوئر دیر کو بارہ کروڑ‘ چترال کو پچاس کروڑ‘ صوابی کو پانچ کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے۔ اسی طرح دیربالا کے لئے تیس کروڑ، مردان کے بارہ کروڑ چھہتر لاکھ‘ ملاکنڈ کے لئے تیس کروڑ‘ ہنگو کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ‘ ایبٹ آباد کے لئے پانچ کروڑ‘ کوہاٹ کے لئے پچاس لاکھ‘ تورغر کے لئے نو اور کوہستان کے لئے دو کروڑ روپے کا فنڈ مختص کر دیا گیا ہے۔